اسٹیبلشمنٹ کا پیغام ،شہباز شریف کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں:خواجہ آصف

Sep 28, 2023 | 10:14:AM
 اسٹیبلشمنٹ کا پیغام ،شہباز شریف کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیاسی پارہ ہائی ،ن لیگی رہنما خواجہ آصف کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر جانیوالی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا شہباز شریف سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں کہ وہ 2 روز رہے اور واپس چلے گئے، بعض چیزوں کی ٹیلی فون پر مشاورت نہیں کی جا سکتی، کچھ باتیں بالمشافہ کی جاتی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر جانیوالی باتوں میں صداقت نہیں، شہباز شریف نے نواز شریف سے الیکشن اور دیگر سیاسی امور سے متعلق بھی مشاورت کی۔

ضرورپڑھیں:وزیراعظم کے انتخاب کیلئے نمبر گیم تبدیل,اب کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ جائیں گے، ارادہ پکا ہے، نواز شریف کی واپسی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری سے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتا، ہمارے سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں اہم شخصیت سے ملاقات کی اور پھر اگلے ہی روز وہ اسٹیلشمنٹ کا پیغام لیکر لندن روانہ ہو گئے۔