دیکھو دیکھو کون آیا؟

Sep 28, 2023 | 09:52:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم کی قیادت میں بھارت پہنچتے ہی سوشل میڈیا پر ایسے جیسے طوفان آ گیا ، قومی ٹیم کی حیدرآباد ایئر پورٹ  سے باہر نکلنے کی ویڈیو زوائرل ہو رہی ہیں ، ہر طرف شور مچا ہوا ہے  دیکھو دیکھو کون آیا ؟ بابر آیا ۔ بابر آیا، اس شور نے ورلڈ کپ انتظامیہ کے کان بھی کھڑے کر دیئے یہی وجہ ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کیلئے بنائے گئے آفیشل اکاونٹ ایکس پر بھی پاکستان ٹیم کے استقبال کی ویڈیو  شیئر کی گئی ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کے بھارت پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس  کا کیپشن انتہائی دلچسپ اور خوبصورت ہے ، ویڈیو کی مناسبت سے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ ’’کوئی بھارت پہنچ گیا ہے ‘‘۔

وائرل ہونے والی  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا  ہے کہ شائقین کرکٹ بابر اعظم کے نعرے لگا رہے ہیں، کوئی ’’بوبی ‘‘ جو  کہ بابر اعظم کا نک نیم ہے تو کوئی بابر بھائی  کہہ کر پکار رہا ہے، ویڈیو کو دیکھ کر ایک سوشل میڈیا صارف نے  لکھا کہ کسی ملک ایسے جاو  کہ پہنچتے ہی  وہاں کی عوام پاگل ہو جائے اور کنٹرول ہی نہ ہو ۔

 دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر  بھارتی بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھی  سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی ٹیم کو ویلکم کیا اور کہا میں پاکستانی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں ،میں اپنے دوستوں کیلئے ایک پارٹی کا خصوصی انتظام کروں گا بالخصوص میر ئے جگری یار شاداب خان کیلئے وہ بھی اپنے گھر پر ۔