شہرقائد میں فائرنگ ، چینی شہری ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

Sep 28, 2022 | 18:07:PM
شہرقائد میں فائرنگ ، چینی شہری ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: کراچی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی کے علاقے صدر میں چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ سے چینی شہری ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلینک میں فائرنگ سے چینی دندان ساز کا ملازم رونلڈ ہلاک ہوگیا جبکہ چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی،کلینک سے 9 ایم ایم پستول کے ساتھ خول ملے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت ہے۔ زخمی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ۔