گندم یاآٹے کی نقل وحرکت پرپابندی نہیں لگائی، پنجاب حکومت کاخیبرپختونخواحکومت کوخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد ) پنجاب حکومت کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گندم بارے الزامات پر رد عمل سامنے آگیا ، پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کی حکومت خط لکھ دیا ۔
معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے پنجاب حکومت کے موقف سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو خط کے ذریعےآگاہ کردیا۔
خط میں لکھا گیا ہے گندم اور آٹے کی نقل و حرکت کو غیر ضروری سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے بین الصوبائی گندم یا آٹے کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
گندم کی نقل و حرکت کےلئے باقاعدہ پرمٹ جاری کیے گئے،پرمٹ کے اجرا کا مقصد ذخیرہ اندوزی سمگلنگ اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانا ہے، پنجاب میں اس وقت آٹھ لاکھ پچاسی ہزار میٹرک ٹن سرکاری ذخائر موجود ہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا پنجاب حکومت فلو ملز کو 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے گندم ریلیز کر رہی ہے،کے پی حکومت نے اپنی عوام کے لئے گندم کا ذخیرہ کا انتظام نہیں کیا، کے پی میں 200 سے زائد رجسٹرڈ فلور ملز موجود ہیں جن میں سے بڑی تعداد میں ملز بند ہوچکی،کے پی حکومت وفاق سے ملنے والے1340 ارب عوامی فلاح کے بجائے سیاسی سرگرمیوں اور محاز آرائی پر خرچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ ایڈوائزر گورنر خیبرپختونخوا کی اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد