راجن پور،ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ،5 مغوی شہری بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) پنجاب پولیس راجن پور کی بڑی کامیابی، ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کےبعد 5 مغوی شہری بازیاب کروا لئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کا کچہ سرکل بنگلہ اچھا میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکو کے ساتھ مقابلہ کیا، ڈاکو 5 مقامی افراد کو اغوا کرکے اپنی کمین گاہ کی جانب فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، راجن پور پولیس نے بروقت ڈاکووں کا تعاقب کیا، گھیرے میں لے کر مقابلہ کیا، راجن پور پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ ڈ اکووں نے گنے کی فصل میں پناہ لے رکھی تھی، ڈاکوؤں کے 7 سہولت کار گرفتار کئے، گنے کی فصل کی وجہ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور ملزمان کا تعاقب جاری ہے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی بحفاظت بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب میں اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق