ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ

Oct 28, 2022 | 10:43:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: کرکٹ افغانستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آج میلبرن میں ہونے والا آئرلینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث بنا ٹاس کے ہی منسوخ کردیا گیا۔

آج سپر 12 مرحلے کاگروپ ون کا میچ افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین میلبرن میں کھیلا جانا تھا لیکن شدید بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کے ٹاس سے قبل ہی آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ سپر 12 مرحلے کا آج کا دوسرا میچ روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آج دو میچز کھیلے جائیں گے