چین کا عالمی برادری سے افغانستان کی مدد کا مطالبہ

Oct 28, 2021 | 21:37:PM
چین افغانستان
کیپشن: چین کا افغانستان کی مدد کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوزایجنسی)چین نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف پر افغانستان کی مدد کرنے اور امریکا و دیگر مغربی ممالک سے اس پر عائد یکطرفہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں خطاب میں کہا کہ افغانستان کو تمام محاذوں پر بحالی کی ضرورت ہے اور ترقی اولین ترجیح ہے۔ان کاکہنا تھا کہ طالبان دنیا بھر کے ساتھ بات چیت اور تعاون چاہتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے ڈبلیو ایچ او سےافغانستان کیلئے مزید کورونا ویکسین بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔چین افغانستان کیلئےہنگامی بنیادوں پر 30 ملین ڈالر کی انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئنٹن ڈی کاک نے معذرت کرلی ۔۔۔