خوشی ہے کہ گیم میں بائونس بیک کیا :کپتان سری لنکن ٹیم

Nov 28, 2025 | 21:16:PM
خوشی ہے کہ گیم میں بائونس بیک کیا :کپتان سری لنکن ٹیم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سری لنکن ٹیم کے کپتان داس شناکا نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہم جس صورتحال میں تھے ،اس میں باؤنس بیک کیا، ٹی ٹونٹی کی جب بات ہو تو ہم جانتے ہیں یہ مومینٹم گیم ہے۔

ایونٹ ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داس شناکا نے کہا کہ پہلی دو گیمز میں ہمارا وہ مومینٹم نہیں بن سکا، پوری سری لنکن ٹیم کی محنت کی بدولت ڈریسنگ روم کا ماحول تبدیل ہوا ہے۔

سری لنکن کپتان نے کہا کہ ہمارے کوچز سے ہماری ڈسکشن ہوئی، ہم زمبابوے کے ساتھ میچ میں پازیٹیو اٹیٹیوڈ کے ساتھ آئے،بہت خوشی ہے کہ ہم آخری دو گیمز جیتے اور فائنل میں پہنچے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت سے کوالٹی پلیئرز ہیں ، ان کی گیم اچھی ہےہم جانتے ہیں کہ سری لنکا نے کس طرح کنڈیشنر میں بہتر پرفارم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھی:پاکستان کی بنگلادیش کو 1 لاکھ ٹن چاول کی برآمدات، معاملے میں اہم پیشرفت