جماعت اسلامی کی سینئر قیادت کی گورنر ہائوس آمد، فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )جماعت اسلامی کی سینئر قیادت کی گورنر ہاؤس پشاور آمد ،سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور صوبائی سینئر رہنما عنایت اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان اور سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبہ میں پائیدار امن کے قیام اور صوبہ کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد پر بھی گفتگو کی گئی ، صوبہ کی ترقی کیلئے وقاق سے جڑے مسائل کے حل سے متعلق امور بھی زیر بحث رہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کیلئے تمام سیاسی قیادت کا اتحاد ضروری ہے، صوبہ کو اس وقت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے سنگین چیلنجز کاسامنا ہے، خیبرپختونخوا کے وسائل کا درست استعمال بھی یقینی بنانا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ