بلاول بھٹو دبئی سے واپس ملک پہنچ گئے

Nov 28, 2023 | 21:48:PM
بلاول بھٹو دبئی سے واپس ملک پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی پہنچ گئے ۔ 

بلاول بھٹو زرداری 4 روز بعد دبئی  سے واپس وطن لوٹے ہیں ، سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کل کوئٹہ روانہ ہوں گے ،کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے بیان کے اگلے روز بلاول بھٹو کے دبئی روانہ ہونے پر خبریں پھیلائی گئی تھیں کہ دونوں باپ بیٹوں میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے لیکن بعد میں خبر آئی تھی کہ فیملی مشاورت کیلئے تمام فیملی دبئی جمع ہوئی تھی اور وہاں بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق مشاورت مکمل کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت اور پی ٹی آئی میں ٹھن گئی