کوروناکے وار تیز،اداکارہ مریم نفیس بھی شکار بن گئیں

Nov 28, 2020 | 11:12:AM
کوروناکے وار تیز،اداکارہ مریم نفیس بھی شکار بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونانے اس وقت پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس وبا سے ہر کوئی بچنا چاہتا ہے۔ اداکارہ مریم نفیس بھی اس وبا کا شکار ہو گیئں

اس حوالے سے مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیفلی پوسٹ کی ہے جو اُنہوں نے آئسولیشن کے دوران لی۔

انسٹاگرام پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے مریم نفیس نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ سب کو آئسولیشن سے سلام بھیج رہی ہوں کیونکہ میں بدقسمتی سے عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہوں۔‘

مریم نفیس نے کہا کہ ’مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اور اُس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘

 خوبرو اداکارہ نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میری جلد صحت یابی کے لئے دُعا کریں۔‘

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی اس وائرس سے بچائیں۔‘

مریم نفیس کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں مداحوں کی جانب سے اُن کےلئے دُعائیہ پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 897 تک جا پہنچی ہے۔