پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
میچ سے قبل منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: کشتی حادثہ2023، یونانی عدالت نے17 کوسٹ گارڈز پر فرد جرم عائد کردی
اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اورکوچ مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔
پی سی بی نے میچ کےلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں،شائقین کرکٹ کو 6 بجے قذافی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
پولیس نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔