پشاور: پولیس اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

May 28, 2024 | 19:05:PM
پشاور: پولیس اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) پشاور میں پولیس اور ٹائروں کے سمگلروں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے دالہ زاک روڈ پولیس اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ کا واقع پیش آیا، ٹائروں کے سمگلروں نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا، پولیس کی جانب سے علاقے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، نواز شریف کا دبنگ بیان