مشرقی وسطیٰ کشیدگی:نائب وزیراعظم اورانڈونیشیا کے وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ
کیپشن: مشرقی وسطیٰ کشیدگی:نائب وزیراعظم اورانڈونیشیا کے وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر بات چیت کی جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے ٹیلی فون پر بات کی جس میں علاقائی و عالمی پیش رفت کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی،دونوں فریقین نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی تصدیق کی اور مستقبل میں قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈیز کے خلاف میچ پشاور زلمی نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا