ایران کیخلاف جنگ میں ایف 35 اے سمیت امریکا کے 16 طیارے تباہ

Mar 28, 2026 | 09:27:AM
ایران کیخلاف جنگ میں ایف 35 اے سمیت امریکا کے 16 طیارے تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا اور اسرائیل کے لئے ایران آسان ہدف ثابت نہ ہوا،ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے 16 طیاروں تباہ ہوچکے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق تباہ ہونے والے امریکی طیاروں میں ایک ایف 35 اے طیارہ بھی شامل ہے۔

ایف 35 اے طیارہ 19 مارچ کو ایرانی زمینی فائرنگ سے متاثر ہوا۔

2 مارچ کو کویت میں 3 ایف 15 ای طیارے دوستانہ فائرنگ سے تباہ ہوئے۔

12 مارچ کو عراق میں کے سی 135 طیارہ تباہ ہوا، حادثے میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔

مزید 5 کے سی 135 طیارے زمین پر ایرانی میزائل حملوں سے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کی ارتھ آور کے موقع پر ایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل