کورونا کے خطرات۔۔پنجاب کے ایک اور شہرمیں سمارٹ  لاک ڈاؤن

Mar 28, 2021 | 13:23:PM
کورونا کے خطرات۔۔پنجاب کے ایک اور شہرمیں سمارٹ  لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ کے باعث  گوجرانوالہ کے تین علاقے میں 5 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ۔ 

 کورونا کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن ڈی سی کالونی،راہوالی اور واپڈا ٹاؤن کے علاقوں میں لگایا گیا ہے۔ان علاقوں میں ملک شاپ،گوشت،بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گی جبکہ پٹرول پمپ،کریانہ،سبزی کی دکانیں 9 سے 7 بجے تک کھلی رہیں گی ۔میڈیکل سٹور،لیبارٹریز اور ہسپتالوں کو اس سے استشنیٰ حاصل ہو گی دوسری طرف کورونا ایس او پیز کے حوالے سے شہر کی مارکیٹیں اور بازار آج بند ہیں۔ سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ،ماڈل ٹاؤن مارکیٹ،پیپلز کالونی مارکیٹ،سید نگری بازار ،صرافہ بازار اور کلاتھ مارکیٹ سمیت دیگر تمام مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔