لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم دوسری بارایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر منتخب
مسلسل دوسری بار ایکس سروس مین سوسائٹی کا صدر منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی)ایکس سروس مین سوسائٹی نے لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم کو دوسری بار صدر منتخب کرلیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نےایکس سروس مین سوسائٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سب کا مشکور ہوںکہ مجھے ووٹ دے کر دوسری بار صدر منتخب کیا،مسلسل دوسری بار ایکس سروس سوسائٹی کا صدر منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کے بات ہے،میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کروں گا،میں سابق فوجی ملازمین کے مسائل کے حل کےلیے کام کروں گا،سابق فوجیوں کی پینشن جیسے مسائل موجود ہیں،ان کی پنشن کم ہے اس کے باوجود ہم اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں،ہماری فوج نے انڈیا کو ناکوں چنے چبوائے پیں۔
لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم نے کہاکہ پاکستان نے ایران امریکا جنگ روکنے میں کامیاب سفارتی کردار ادا کیا،ہم نے چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر کے ملازمین کو عہدے دیئے ہیں،سب مل کر چلتے ہیں اور اسی اتحاد سے چلیں گے،ہم ملک کی سلامتی کےلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گئے،پوری قوم متحد ہے اورہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہے گی،عباس عراقچی
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سب سے مضبوط ادارہ پاک فوج ہے جس نے سب کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھا ہوا ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پر پوری قوم متحد ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کو پوری دنیا مانتی ہے، پاکستان نے سفارتی محاذ پر لازوال کامیابی حاصل کی ہے،ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے، ہمارے وطن کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے،ہمارے اندر روحانی طاقت ہے جوش وجذبہ ہےہم سب خدمت خلق کے تحت اکٹھے ہیں۔