مہنگائی میں کمی،چینی،چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی 

Jun 28, 2025 | 12:44:PM
مہنگائی میں کمی،چینی،چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چینی چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وارمہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی،اعدادو شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران بجلی 6.88 فیصد، گڑ ایک فیصد، چینی0.88 فیصد، ایل پی جی 1.24 فیصد، ٹماٹر 0.99 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔

خشک پاؤڈر دودھ کی قیمت 0.03 فیصد، تازہ کھلا دودھ کی قیمت 0.38 فیصد، دہی کی قیمت 0.36 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمت 0.11 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 5.15فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے آلو 1.27 فیصد، پیاز 1.46 فیصد، انڈے 12.27 فیصد، چکن 10.75 فیصد، دال ماش 0.49 فیصد، دال مونگ 0.39، کیلے 2.75 فیصد اور آٹا 1.01 فیصد سستا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جائیں تو جائیں کہاں؟ ٹیکس لگ گیا،گاڑیاں مہنگی

دوسری طرف آج لاہورمیں برائلر مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلوگرام مہنگاہوگیاہے،برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 417روپے فی کلو مقررکی گئی ہے اورمارکیٹ میں برائلر مرغی 440روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے ،زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 274،اورپرچون ریٹ 288روپے کلو مقررکی گئی ہے۔