قبلہ اول مسجد اقصٰی میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی

Jun 28, 2023 | 15:18:PM
مسلمانوں نے عید الاضحی کی نماز اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی القدس کے علاقے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  مسلمانوں نے عید الاضحی کی نماز اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی القدس  کی مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔ 

اسرائیلی مظالم کے باوجود اپنی موت سے بے خوف لاکھوں مسلمانوں نے آج قبلہ اول مسجد اقصٰی میں عید الاضحی کی نماز ادا کرکے صہیونیوں کو پیغام دیا ہے کہ سچے مسلمان اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے۔ 

ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی مشرقی القدس کے فلسطینیوں نے نمازِ عید کی ادائیگی کے لئے جوق در جوق مسجد اقصیٰ کا رُخ کیا۔ حالیہ اسرائیلی فوجیوں کے حملوں کا نشانہ بننے والی مسجد نمازیوں سے مکمل طور پر بھر گئی۔ 

مسجد اقصٰی اور اس کے باہر تاحد نگاہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کشیدہ صورتحال اور اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں فلسطینی نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے لیے پہنچے۔