اسحاق طاہر کی شمولیت سے لوئر نیلم میں تحریک انصاف مضبوط ہو گئی، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب 

Jun 28, 2021 | 22:34:PM
اسحاق طاہر کی شمولیت سے لوئر نیلم میں تحریک انصاف مضبوط ہو گئی، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چودھری اسحاق طاہر اور دیگر ساتھیوں کے آنے سے لوئر نیلم میں تحریک انصاف مضبوط ہو گئی ہے۔باغ سے سردار منظور حسین ایڈووکیٹ تحریک انصاف میں شامل ہونے جارہے ہیں ۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کل ہم نے دو سابق وزرا کو تحریک انصاف میں شامل کیا، دونوں وزرا کی شمولیت سے لوئر نیلم میں پارٹی مضبوط ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ ہم اسحاق طاہر اور دیگر بانی رہنماو¿ں کے ساتھ رابطے میں تھے، جہلم ویلی 6 کی سیٹ ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہے ،یہاں ہمارے نوجوان ذیشان حیدر کا وزیراعظم فاروق حیدر کیساتھ مقابلہ ہے ،چودھری اسحاق طاہر اور دیگر ساتھیوں کے آنے سے یہاں تحریک انصاف میں مضبوط ہوگئی ہے ۔
سردار تنویر الیاس نے کہاکہ باغ سے قد آور شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کرنے جارہے ہیں ،باغ سے سردار منظور حسین ایڈووکیٹ تحریک انصاف میں شامل ہونے جارہے ہیں ،سابق چیئرمین ضلع باغ سردار صغیر بیگ نے کل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ،مسلم کانفرنس ضلع باغ کے صدر سید آزاد گردیزی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ راجہ ریاض، شجاع منگول ایڈووکیٹ، چوہدری طارق فاروق ایڈووکیٹ بھی کل شامل ہوئے ہیں، تمام دوستوں کے آنے سے تحریک انصاف مضبوط ہوگی، مظفرآباد ڈویژن،پونچھ ڈویژن اور نیلم میں تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگئی ہے۔
سردار تنویر الیاس کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو مواقع ملے لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے، ہم سمجھتے ہیں اب تحریک انصاف کی باری ہے آزادکشمیر میں آج تک تعمیر و ترقی کا باب شروع ہی نہیں ہوا۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے آزادکشمیر کی ترقی ضروری ہے، تحریک انصاف حکومت دعوے کم کرے گی عمل کر کے دکھائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کا مکمل پلان دیں گے، ہماری حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل کرے گی، آزاد کشمیر آئی ٹی کے ملازمین انتہائی کرب کا شکار ہیں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی