وزیراعظم کے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Jun 28, 2021 | 21:58:PM
وزیراعظم کے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاﺅس میں حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا،عشائیے میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی شریک ہوئے،عشائیہ میں وفاقی وزرا اور اتحادی ارکان نے بھی شرکت کی،ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ سمیت سینئر ارکان عشائیہ میں شریک نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عشائیہ میں ارکان کی کمی پر وزیراعظم نالاں ہوئے اور ارکان کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم نے عامر ڈوگر کو ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا اورتمام ارکان کو کل قومی اسمبلی میں شرکت کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے ارکان سے مختصر خطاب کیا اور بجٹ منظوری کیلئے سب کا شکریہ ادا کیا ،وزیر خزانہ نے بھی ارکان سے بجٹ پر مشاورت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں 10 مرتبہ باہر سے کھانا کھایا ہے جس میں 3 دفعہ آپ لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کورونا کے باوجود زبردست بجٹ دیا ہے ،انشا اللہ کل بجٹ پاس ہو گا ۔
ارکان کے اعزاز میں مختلف قسم کے پکوانوں سے تواضع کی گئی ، عشائیہ میں مٹن کورمہ، چکن سیخ کباب ،پالک گوشت اور کھیر سے ارکان کی تواضع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مستحق افراد کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتے ہیں،شوکت ترین