سندھ کے مختلف اضلاع میں 52 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات9 ستمبر کو ہونگے

Jul 28, 2025 | 21:23:PM
سندھ کے مختلف اضلاع میں 52 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات9 ستمبر کو ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کےضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز ،کراچی سمیت دیگر اضلاع میں 52 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ضمنی الیکشن 9 ستمبر کو ہونگے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز ،کراچی سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہونگے ۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ 21 تا 23 اگست تک جاری رہے گا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26 تا 28 اگست تک ہوگی،کاغذات نامزدگی 8 ستمبر تک واپس لیے جاسکتے ہیں، کراچی میں تین اضلاع کی پانچ بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونگے،ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یوسی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر انتخاب ہوگا، ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر یوسی 10 وائس چیئرمین کی نشست پر بھی انتخاب ہوگا،ٹی ایم سی اورنگی کی یوسی نمبر 1 اور 7 پر چیئرمین اور جرنل ممبر کی نشست پر ضمنی انتخابات ہونگے،ضلع کیماڑی ٹی ایم سی بلدیہ کی یوسی 8 میں وائس چیئر مین کی نشست پر انتخاب ہوگا،الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز مقرر کردیئے ،ضلع شرقی، غربی اور کیماڑی کے ڈپٹی کمشنر ڈی آر اوز کے فرائض انجام دیں گے،ضمنی انتخابات کے حلقوں میں وفاق و صوبائی انتظامیہ پر ترقیاتی منصوبوں کے اعلان اور سرکاری وسائل پر پابندی ہوگی، حلقوں میں تمام سرکاری افسران کے تبادلوں اور تعیناتی پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:شکارپور ،تیز رفتار کار بے قابو  ہوکر الٹ گئی ، 2 خواتین جاں بحق