امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ لینڈ میں سربراہ یورپی کمیشن سے ملاقات کے بعد تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کیا،اس موقع پرصدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کیساتھ تجارتی معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے،ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں جو سب کے لئے اچھا ہوگا،امریکا یورپی یونین پر 15فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔
یورپی یونین امریکی فوجی سازوسامان خریدنے کے ساتھ ساتھ امریکی توانائی شعبے میں 150ارب ڈالر کی خریداری بھی کرے گی،اس کے علاوہ یورپی یونین امریکا میں600ارب ڈالرکی سرمایہ کاری بھی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے پاس ایٹم بم نہیں دیکھنا چاہتے: ڈونلڈ ٹرمپ
اس موقع پر سربراہ یورپی کمیشن کاکہناتھاکہ امریکا یورپی یونین تجارتی معاہدہ استحکام لائے گا،تمام شعبوں میں 15فیصد ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔