اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اشیاءکی درآمدات پر پابندی ختم کردی

Jul 28, 2022 | 19:17:PM
ای سی سی میٹنگ ، مفتاح
کیپشن: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو ا ، ای سی سی نے اشیاءکی درآمدات پر پابندی ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں ،موبائل فونز اور گھریلو سامان کے سی بی یوز پر پابندی برقرار رہے گی ، ای سی سی نے گندم کی درآمد کے چوتھے ٹینڈر کی منظوری دے دی ، ای سی سی نے روسی حکومت سے گندم کی قیمت پر مذاکرات کرنے کی ہدایت کردی۔ای سی سی نے فاطمہ اور ایگری ٹیک فرٹیلائزرز پلانٹس کو قدرتی گیس پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کردی،پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن پر نظر ثانی کی منظوری بھی دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نام کی منظوری دیدی