آصف علی زرداری کرونا کا شکار ہو گئے

Jul 28, 2022 | 13:19:PM
فائل فو ٹو
کیپشن: آصف علی زردرٰٰی کرونا کا شکار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ آصف زرداری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، ان کو ہلکی علامات ہیں علاج جاری ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے گزشتہ دنوں  دبئی کا سفر کیا تھا۔