رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق بڑی خوشخبری

Jan 28, 2026 | 16:48:PM
رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاؤنسز روکنے سے متعلق اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس سلسلے میں دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ 5 اور 15 ستمبر 2025 کے احکامات معطل کیے گئے ہیں  جبکہ وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ کو جواب کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں ساتھ ہی کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو بھی نوٹس دیا گیا ہے،عدالت نے فریقین کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو ہفتوں میں اپنے پیرائے اور کمنٹس جمع کروائیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل محمد آصف گجر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روک دیے گئے ہیں۔

وکیل کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے آرڈر کے خلاف، عدالت آنے والے ملازمین کو الاؤنسز کی ادائیگی جاری رکھی گئی جبکہ عدالت سے رجوع نہ کرنے والے ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاؤنسز روک دیے گئے۔

حکم نامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز نے پہلے ہی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احکامات معطل کر رکھے ہیں تاہم کیس کی سماعت 9 فروری کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسٹم ایپلٹ ٹریبونل کے ملازمین محمد سفیان اور دیگر نے بھی الاؤنسز کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  شَبِ برات؛تعلیمی اداروں میں تعطیل کےحوالے سےاہم خبر