بھارتیوں کی بڑھتی غیرقانونی امیگریشن عالمی سکیورٹی کیلئے چیلنج بن گئی 

Jan 28, 2026 | 11:34:AM
بھارتیوں کی بڑھتی غیرقانونی امیگریشن عالمی سکیورٹی کیلئے چیلنج بن گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارتیوں کا غیرقانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سکیورٹی کیلئے سنگین چیلنج بن گیا۔

بھارتی وزیراعظم مودی کی ناقص پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو قانون شکن راستے اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق 2025 میں23830 بھارتی غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:کبوتر راستہ کیسے نہیں بھولتے؟ حیران کن راز سے پردہ اٹھ گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق 2024 میں امریکی حکام نے 85119 بھارتیوں کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

بھارتی جریدے میں لکھاگیا ہے کہ گرفتار بھارتی روشن مستقبل کے لیے غیرقانونی طریقوں سے امریکا جارہے تھے۔

علاوہ ازیں عالمی سیکیورٹی اداروں نے بھی بھارتیوں کی غیرقانونی امیگریشن، اسمگلنگ، جعلی ڈگریوں اور منظم جرائم کو خطرہ قرار دیا ہے۔