معروف سٹیج اداکارہ پر تشدد و فائرنگ

Jan 28, 2024 | 20:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کے موتی محل تھیٹر میں سٹیج اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے واقعہ میں سٹیج اداکارہ عائشہ صدف عرف کرینہ جان حملے میں بچ گئیں۔
ویڈیو بیان میں اداکارہ کرینہ جان کاکہنا ہے کہ مجھ پر حملہ سردار تحسین نامی شخص کی جانب سے کیا گیا،ملزم نے پہلے میری ٹیم کے سامنے مجھ پر تشدد کیا پھر فائرنگ کی،ملزم سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے تین چار فائر اور بھی کئے۔
کرینہ جان کا کہناتھا کہ تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم سردار تحسین کیخلاف مقدمہ درج کیا مگرگرفتار نہیں کیا،میں ایک ہوٹل میں جان بچا کر بیٹھی ہوں،وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب میری مدد کریں مجھے تحفظ فراہم کیا جائے،اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی صاحب آپ کے سامنے ہاتھ جوڑتی ہوں میری مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے منشور کا اعلان کردیا