مریم نواز کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز جاتی امراء پہنچ گئیں

Jan 28, 2023 | 16:29:PM
مریم نواز کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال
کیپشن: مریم نواز (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 264 پر لاہور پہنچ گئیں جہاں ان کے استقبل کیلئے بڑی تعداد میں پارٹی رہنما اور کارکن موجود ہیں۔

یہاں مریم نواز ائیرپورٹ کے باہر بنائے گئے  استقبالیے سے خطاب بھی کریٰ گی اور  پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی۔

مریم نواز جمعرات اور جمعے کی رات براستہ دبئی لندن سے لاہور کے لیے نکلیں تھیں ۔ جمعے کو انہوں نے دبئی میں قیام کیا اور ہفتے کو وہ پی آئی اے کی پرواز سے لاہور پہنچیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ نواز (ن) مریم نواز شریف کا ائیر پورٹ سے جاتی امراء کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔مریم نواز شریف ائیرپورٹ سے براہ راست ریلی کی قیادت کرتے ہوئے رنگ روڈ اڈا پلاٹ سے ہوتی ہوئیں جاتی امراء پہنچیں گی۔مریم نواز شریف جاتی امرا کے لیے شہر کے اندر سے نہیں جائیں گی۔ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانے کیلئے مریم نواز شریف کا روٹ تبدیل کیا گیا۔مریم نواز شریف ائیرپورٹ سے براہ راست رنگ روڈ اڈا پلاٹ پہنچیں گی۔

مسلم لیگ( ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز علامہ اقبال ائیر پورٹ سے قافلے کی صورت میں اپنی رہشگاہ جاتی امراء پہنچ گئی ہیں ، کیپٹن (ر) صفدر اور مسلم لیگ (ن )کی دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ اس موقع پر مریم نواز کا پرتباک استقبال کیا گیا ، کارکنوں کی جانب سے قافلے پر گل پاشی کی گئی اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔