شان مسعود اور نیشے خان کےولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 28, 2023 | 12:57:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شان مسعود اور نیشے خان کا اِن ڈور اور آؤٹ ڈور فوٹو شوٹ
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹر شان مسعود اور ان کی دلہن نیشے خان کا کراچی میں ولیمے سے قبل فوٹو سیشن ایک وِلا میں ہوا جن کی تصاویر کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔نئی جوڑی نے اِن ڈور اور آؤٹ ڈور مختلف  تصاویر بنوائیں جنہیں دیکھ کر مداحوں نے اس نئی جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شان مسعود اور نیشے خان کا الگ الگ اور ایک ساتھ بھی فوٹو شوٹ ہوا جوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔فوٹو شوٹ کے بعد ولیمے کی تقریب مقامی کلب میں ہوئی جس میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریبِ ولیمہ میں سرفراز احمد، فواد عالم، سعود، سہیل خان، دانش عزیز، حسان خان، چیف سلیکٹر ہارون رشید، سابق کرکٹرز وسیم باری، جلال الدین، عبدالرقیب اور صادق محمد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اوربھارتی کرکٹرشادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل

واضح رہے کہ اس سے قبل شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کی نیشے سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔شان مسعود کے مطابق نیشے انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔