ملائیشیا، آسٹریلیا، انڈونیشیا میں پہلے روزے کا اعلان ہوگیا

Feb 28, 2025 | 18:37:PM
ملائیشیا، آسٹریلیا، انڈونیشیا میں پہلے روزے کا اعلان ہوگیا
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ) ملائیشیا، انڈونیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں پہلے روزے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈٰیا کے مطابق ملائیشیا میں اتوار 2 مارچ کو پہلا روز ہوگا جبکہ انڈونیشیا میں ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روز رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈٰیا کے مطابق آسٹریلیا میں مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

برونائی دارالسلام میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس شروع ہوگیا،دارالحکومت ریاض کے علاقے سدیر میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین چاند دیکھیں گے۔ 

اجلاس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین بھی موجود ہیں،مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، حائل، القصیم اور دیگر شہروں میں بھی چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس شروع ہو چکے ہیں۔