لاہور قلندرز PSL7 کی چیمپئن، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Feb 28, 2022 | 01:20:AM
شاہین شاہ آفریدی، کم عمر کپتان
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل سمیت کسی بھی اہم ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے 21 سال کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل ٹرافی جیتی ہے جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا کےسٹیو اسمتھ نے 2012 میں 22 سال کی عمر میں سڈنی سکسرز کیلئے بگ بیش ٹرافی اٹھائی تھی۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل میں اس سے قبل محمد رضوان نے 28 سال کی عمر میں بطور کپتان ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان کی سلطانی ختم۔قلندرز کی دھمال۔ پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی