مرغی کو مسلح کرنا مالک کی موت بن گیا

Feb 28, 2021 | 18:10:PM
مرغی کو مسلح کرنا مالک کی موت بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جنوبی انڈیا میں مرغوں کی ایک لڑائی کے دوران اپنے ہی مرغے کے وار سے گہرا زخم آنے پر  مالک ہلاک ہو گیا ۔
ریاست تلنگانہ کے گاوں لوتھونور میں رواں ہفتے مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ ہوا۔مرغے کے پنجے کے ساتھ اپنے حریف پر برتری حاصل کرنے کے لیے تین انچ لمبی تیز دھار چھری باندھی گئی تھی اور جب اس مرغے نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس کے مالک نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی تو چھری سے اس کی ٹانگوں کے درمیان گہرا زخم آیا۔ زخمی شخص کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخم سے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
 پولیس نے مرغے کوضبط کر لیا اور پھر اسے ایک مرغوں کے فارم میں منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق مرغے کو عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔ واقعے میں ملوث 15 دیگر لوگوں کی تلاش کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ واقعے میں ملوث افراد پر قتل، غیر قانونی سٹے بازی اور مرغوں کی لڑائی کروانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے انڈیا میں مرغوں کی لڑائی کو 1960 میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا مگر دیہی علاقوں مثلاً تلنگانہ میں یہ لڑائیاں اب بھی کافی عام ہیں اور کئی سنکرانتی کے ہندو تہوار کے آس پاس منعقد کی جاتی ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ کوئی مالک اپنے ہی مرغے کی وجہ سے ہلاک ہوا ،گذشتہ سال بھی آندھرا پردیش میں ایک شخص مرغے پر لگا بلیڈ اپنی گردن پر پھر جانے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا تھا۔