طالبان ریجیم کا اہم انٹیلی جنس  اہلکار کابل میں بم کے دھماکے میں مارا گیا

Dec 28, 2025 | 17:15:PM
طالبان ریجیم کا اہم انٹیلی جنس  اہلکار کابل میں بم کے دھماکے میں مارا گیا
کیپشن: افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے نائب سربراہ مولوی نعمان کی فائل فوٹو۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) افغانستان کی طالبان ریجیم کا اہم انٹیلی جنس  اہلکار کابل میں بم کے دھماکے میں مارا گیا۔

کابل سے آمدہ اطلاعات کے مطابق افغان  طالبان ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسی کا معاون  چیف بم کے دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔
 
آج دھماکے مین مارا جانے والا مولوی نعمان افغان طالبان ریجیم  کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کا معاون تھا۔ عبدالحق واثق افغان  طالبان ریجیم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کا سربراہ ہے۔

افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیاہے کہ ہلاک ہونے والے سینئیر انٹیلی جنس اہلکار کا نام مولوی نعمان کہے اور وہ ایجنسی کے سربراہ عبدالحق واثق کا نائب ہے۔

رپورٹس کے مطابق مولوی نعمان  کابل کے علاقے بوٹخاک میں اپنے گھر کے اندر موجود تھا، گھر میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں مولوی نعمان موقع پر ہی مارا گیا جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوا۔

کابل یا قندھار سے افغان طالبان حکام نے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس دھماکے کی وجہ واضح کی ہے۔ اس ہائی پروفائل موت کو گھر مین گیس سلنڈر کے دھماکے کا نتیجہ قرار دینے کی بھی کوشش سامنے آئی ہے۔ ایک غیر مصدقہ رپورٹ مین یہ کہا گیا کہ دھماکہ" گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد" کے پھٹنے سے ہوا۔