علی ظفر کے نئے گانے ’’رخسانہ‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Dec 28, 2025 | 14:39:PM
علی ظفر کے نئے گانے ’’رخسانہ‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف گلوکارعلی ظفر کا نیا البم’’روشنی‘‘ریلیز ہوتے ہی چھا گیا جس کے ایک گانے’’رخسانہ‘‘نے دھوم مچادی۔
البم کا پہلا ویڈیو سنگل’’رخسانہ‘‘ریلیز کے فوراً بعد نمبر ون پر ٹرینڈ کرنے لگاہے اورچند ہی دنوں میں لاکھوں ویوز عبور کر چکا ہے۔
12 گانوں پر مشتمل یہ البم مختلف موسیقی کے انداز کا حسین امتزاج ہے،البم میں علیسٹیر ایلن، طلحہٰ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر کے ساتھ تعاون سے تیار کردہ گانے بھی شامل ہیں جو مختلف موسیقی کی دنیا کے انداز کو یکجا کر کے ایک منفرد اور ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔


البم میں شامل آرٹسٹ نوٹ میں علی ظفر نے ’’روشنی‘‘ کو روشنی اور سایہ، خود شناسی اور جذباتی تضادات کے سفر کے طور پر بیان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ مہربانو نے شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی
علی ظفر کے مطابق البم انسانی تجربے کی عکاسی کرتی ہے جہاں سچ کا سامنا کرنا اور پیچیدگیوں میں وضاحت تلاش کرنا، کمزوری اور امید ایک ساتھ موجود ہیں،البم کے ساتھ ہی رُخسانہ کا میوزک ویڈیو بھی ریلیز کیا گیا ہے، جسے لاس اینجلس میں فلمایا گیا ہے،ویڈیو میں صاف اور سینیمیٹک مناظر دکھائے گئے ہیں جو گانے کی دلکش دھن کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔