کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان

Dec 28, 2025 | 11:00:AM
 کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے محکمہ صحت میں کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
حکومت بلوچستان نےصحت کے شعبےمیں بڑا فیصلہ کرتے ہوئےکنٹریکٹ اور ایڈہاک تعیناتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے،اب ڈاکٹرز اورطبی عملہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقبل بنیادوں پر تعینات ہوں گے۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر رجسٹرار اور اسپیشلسٹ کی کنٹریکٹ ملازمتیں ختم ہوں گی۔
محکمہ صحت نےگریڈ 16 اور 17کی مجموعی طورپر 1003 خالی اسامیوں پر مستقل تعیناتیوں کے لیے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو درخواست بھیج دی ہے،خالی اسامیوں میں 560 میڈیکل افسران، 346 لیڈی میڈیکل افسران اور 97 ڈینٹل سرجن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئےنوکریوں کا اعلان
ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کےرہنما کہتےہیں کہ یہ اقدام صحت کے شعبے میں خدمات کی روانی اور معیار کی بہتری کا سبب بنے گا۔
بلوچستان پبلک سروس کمیشن کےتحت مستقل تعیناتیوں کےبعد کنٹریکٹ بنیادوں پرکام کرنے والے ملازمین کی خدمات ختم کر دی جائیں گی،تاہم کنٹریکٹ ملازمین کے لیےہمدردانہ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔