بھارتی وزیراعظم مودی کے بھائی کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

Dec 28, 2022 | 00:19:AM
بھارتی, وزیراعظم, مودی, بھائی, کار حادثے, زخمی,  ہسپتال
کیپشن: پراہلاد مودی جبکہ دوسری جانب تباہ گاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پراہلاد مودی کار حادثے میں زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پراہلاد مودی کی گاڑی کو ریاست کرناٹک کے میسور شہر میں حادثہ پیش آیا، گاڑی میں اہلیہ، بیٹا، بہو اور پوتا موجود تھے، پراہلاد کی مرسیڈیز باندی پورہ جا رہی تھی کہ حادثہ ہو گیا،دوپہر 2 بجے گاڑی ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، مودی کے بھائی کے ساتھ پروٹوکول بھی تھا،حادثے کی وجہ سے پراہلاد مودی کے پوتے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا جبکہ دیگر افراد کو معمولی زخم آئے ۔