بشریٰ انصاری نے طلاق کیوں لی؟

Dec 28, 2020 | 23:44:PM
بشریٰ انصاری نے طلاق کیوں لی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ٹیلی وژن کی سینئر اور معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی طلاق کی وجوہات بارے میں کھل کر عوام کو بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری نظر میں طلاق زندگی کے برے وقت سے نکلنے کا ایک حل تو ہے لیکن میں ان میں سے نہیں جن کو طلاق دی گئی ہو بلکہ میں نے خود اپنے شوہر کو طلاق دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نکاح کے وقت میرے والد نے میرے لئے یہ کام کیا تھا کہ میری بیٹی جب چاہے طلاق دے سکتی ہے جس کا فیصلہ میں نے مجبور ہوکرشادی کے 36سال بعد کیا۔
 بشریٰ انصاری نے کہا کہ جب تک ہمیں سمجھ آئی کہ ہماری زندگی میں بہت مسائل ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور بچے سکول جانے لگ گئے تھے۔میں جب بھی مشکل میں ہوتی تو سوچتی تھی کہ یہ وقت مشکل ہے یا پھر طلاق کے بعد والا مشکل ہوگا کیوں کہ میرے پاس دو بیٹیاں ہیں اور اگلی زندگی میں بھی یہی مسائل رہے تو بہتر یہی ہے کہ اسی زندگی کو برداشت کیا جائے اور ایسے ہم نے 36 سال گزار لئے۔
انہوں نے کہا کہ جب میری بیٹیوں کی شادی ہوگئی اور ان کے بچے بھی ہوگئے تو لگا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک دوسرے کو ریلیف دیا جائے۔