آسکر ایوارڈ یا فتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی والدہ انتقال کر گئیں

Dec 28, 2020 | 22:44:PM
آسکر ایوارڈ یا فتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی والدہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسکر ایوارڈ یا فتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمان(اے آر رحمان) کی والدہ کریمہ بیگم انتقال کرگئی ہیں۔ معروف موسیقارنے کئی بار ذکر کیا کہ ان کےکامیاب کیرئیر کے پیچھے والدہ کا کردار بہت ہی اہم رہا ہے۔


تفصیلات کے مطا بق ان کی والدہ کی تدفین بھارتی ریاست چنائی میں کی جائے گی۔والدہ کے انتقال کے بعد اے آر رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ان کی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر متعدد بھارتی شخصیات نے اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ساتھ تعزیت بھی کی ہے۔یا د ر ہے کہ اے آر رحمان نے متعدد بھارتی فلموں سمیت ہا لی ووڈ میں بھی کامیاب دھنیں ترتیب دی ہیں۔