کرائمز میں اضافہ، ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر زخمی

Dec 28, 2020 | 15:42:PM
 کرائمز میں اضافہ، ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس کا سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ملزمان نے سرکاری اسلحہ اور نقدی چھین لی ۔

پولیس ترجمان کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے سب انسپکٹر رفیق کو روکا، ملزمان نے انسپکٹر سے سرکاری پستول اور نقدی چھینی جس پر پولیس افسر نے مزاحمت کی، تو ملزمان نے فائرنگ  کردی،ترجمان نے بتایا کہ گولی سب انسپکٹر رفیق کے پیٹ میں لگی ،جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس پی آئی نائن اور ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 2 پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جب کہ جیوفینسنگ اورجدید ٹیکنالوجی سے تفتیش جاری ہے۔