"مریم نواز کی بلاول کے ہمراہ شہید بینظیر کے مزار پر حاضری"

Dec 28, 2020 | 15:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شہید بےنظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور دیگر رہنماوں نے  پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مزاروں پر بھی حاضری دی ۔ پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔مریم نوازکی گڑھی خدابخش میں بےنظیر بھٹو کے مزار آمد سے قبل سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ مزارکے گیٹ بند کرکے عام عوام کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔اس موقع پر مریم نواز اور ان کے وفد کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی ۔