بغیر ملاح PDM کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن : فردوس عاشق

Dec 28, 2020 | 15:12:PM
 بغیر ملاح PDM کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن : فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے، سیاسی بیروزگارٹولےکےنام نہادرہنماکاگڑھی خدابخش نہ آناشدیداندرونی اختلافات کی داستانِ غم بیان کرتاہے۔

 معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان اور عوام سے جڑا مضبوط رشتہ گڈی گڈے کیلئے ڈراؤنا خواب ہے۔ مایوسیوں کے اندھیروں میں بھٹکتی راجکماری اور شہزادہ اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے کپتان پر لاحاصل تنقید کررہےہیں۔

بلاول بھٹو زرداری  کی تقریر کے دوران پنڈال خالی ہو جانا ثابت کرتا ہے بچے کی اقتدار کے کھلونے سے کھیلنے کی ضد کو گڑھی خدابخش آنے والوں نے بھی پذیرائی نہ بخشی۔شہزادہ جتنا بھی چیخے، اربوں کا حساب دینا ہوگا۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ سندھ میں مسلسل تیسری بار اقتدار اور کارکردگی صرف پاپڑ، فالودے والوں کے جعلی اکاؤنٹ تک محدود رہی ۔ شہزادہ جتنا بھی چیخے اربوں کا حساب دینا ہوگا۔