سازشی عناصر کو ناکامی سے سوا کچھ نہیں ملے گا، چودھری سرور

Dec 28, 2020 | 14:47:PM
سازشی عناصر کو ناکامی سے سوا کچھ نہیں ملے گا، چودھری سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مخالفین کا مشن احتساب کو 'بر یک' لگوانے کے سوا کچھ نہیں۔ آئینی مدت پوری کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا آئینی و جمہوری حق ہے۔سازشی عناصر کو ناکامی سے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی مدت سے ایک دن بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں۔ سیاسی مخالفین کا سینٹ انتخابات میں رکاوٹوں کا منصوبہ بھی ناکام ہی ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی یا سیاسی ایجنڈا نہیں وہ عوام کیساتھ ہیں عمران خان اصولی سیاست سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان میں امن و استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہو رہا، یو این او بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کا نوٹس لے۔ دہشتگردی کے ناسور کیخلاف 22 کرور پاکستانی مکمل طور پر متحد ہیں۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج اور جذبہ ایمانی موجود ہے ملکی سلامتی کے حوالے سے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔