55 سالہ خاتون 17 ویں مرتبہ ماں بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت میں 55 سالہ خاتون کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے ضلع اُدے پور میں 55 سالہ خاتون ریکھا جو کہ کاورا رام کی بیوی ہے، نے اپنے 17ویں بچے کو جنم دیا ہے۔
ہسپتال حکام کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اُدے پور کے لیلواس گاؤں کے رہائشی ریکھا اور کاورا رام کے 5 بچے (4 بیٹے اور ایک بیٹی) پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد انتقال کر گئے تھے ۔
اب ان کے 12 بچے زندہ ہیں جن 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔
کاورا رام کے مطابق ان کے 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں،ان بچوں کے بھی بچے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے مالی حالات نہایت ہی خراب ہیں۔
کباڑ کا کام کرکے گھر چلانے والے کاورا رام کا کہنا ہے کہ اسے بچوں کی شادیاں کرنے کے لیے سود پر قرض لینا پڑا۔
اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ گھر کا کوئی بھی فرد کبھی سکول نہیں گیا۔