ٹرمپ نے ایرانی تجاویز یکسر مسترد نہیں کیں؛ امریکی میڈیا کادعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا، فائنل ڈیل کیلئے بیک ڈور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے بھیجی گئی تجاویز پرغورکرنےکیلئےوائٹ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا، صدرڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیروں کے ہمراہ ایرانی تجاویز کا جائزہ لیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کےمطابق ایران کوجوہری ہتھیاروں کےحصول سےروکناٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق ٹرمپ نے ایرانی تجاویزیکسرمستردنہیں کیا،تاہم ایٹمی معاملات کو ابتدائی مذاکرات کا حصہ نہ بنانے پر ٹرمپ ناخوش ہیں،سفارتی کوششوں میں مرحلہ وار آگے بڑھنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس حملے میں ملوث ملزم عدالت پیش ،کتنی سزاہوسکتی ہے؟
ترجمان وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہےکہ آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایرانی تجاویز پر بات چیت ہوئی جس میںکہاگیاکہ ایسا معاہدہ چاہتےہیں جو ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکے،ترجمان نے بارودی سرنگیں ہٹانے کے آپریشن سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا۔