طورسم خان سکواش چیمپئن شپ: محمد عماد مینز، نمرہ بتول ویمنز ٹائٹل جیت گئے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چوتھی طورسم خان پی ایس اے سیٹلائٹ سکواش چیمپئن شپ پاکستان ائیر فورس کے محمد عماد نے اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر مینز ایونٹ کے فائنل میں محمد عماد نے سیڈ 3 واپڈا کے عبداللہ نواز کو1-3 سے شکست دی۔
نمرہ بتول نے سمیرا شاہد کو 0-3 سے ہرا کر ویمن ایونٹ اپنے نام کیا۔ انڈر 14 بوائز کے فائنل میں فضل رحمن نے طہور طاہر کو 0-3 سے مات دی۔
آخر میں مہمان خصوصی سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے انعامات تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں :مل کر کھیلتے ہوئے حریف کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں: فخر زمان