انڈس واٹر ٹریٹی خطے کے استحکام کیلئے ناگزیر ،ہر صورت تحفظ کیاجائیگا؛اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی خطے کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے، انڈس واٹر ٹریٹی کی حرمت کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں وزرائے قانون و انصاف، آبی وسائل، اٹارنی جنرل،سینئر حکام اور ماہرین شریک ہوئے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنے پانی کے حصے کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا،انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنا بھارت کا یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام ہے، بھارت کا اقدام بین الاقوامی قوانین، ریاستی تعلقات کے اصولوں اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے،انڈس واٹر ٹریٹی خطے کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے، انڈس واٹر ٹریٹی کی حرمت کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ دریائے سندھ کاپانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا ذریعہ ہیں،بھارت کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان انڈس واٹر ٹریٹی پر مکمل عملدرآمد کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،پاکستان اپنے پانی کے حقوق اور عوام کی فلاح کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، نظام زندگی مفلوج