پکے کے ڈاکوؤں کا کچے کے ڈاکوؤں سے الحاق ہے:اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے، پکے کے ڈاکوؤں کا کچے کے ڈاکوؤں سے الحاق ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 مقدمات میں فردِ جرم عائد کرنے کےلیے مجھے دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ الحاق کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:سفری پابندیاں،علیمہ خان کا نام فہرست میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب