معروف بھارتی اداکارکا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار پاریش راول نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا تھا۔
یہ واقعہ ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی فلم "گھاتک" کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا، فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار بار پھسل رہے تھے، اصل شاٹ میں راکیش نے پوری طاقت لگا دی، جس کے نتیجے میں پاریش کے گھٹنے میں چوٹ آ گئی۔
پاریش راول نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹنّو آنند اور ڈینی ڈینزونگپا انہیں ناناوتی ہسپتال لے گئے، اس وقت انہیں لگا کہ ان کا کیریئر ختم ہو جائے گا،ہسپتال میں ان سے اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن ملنے آئے اور انہوں نے روایتی طریقہ علاج تجویز کیا۔
پاریش راول نے بتایا کہ ویرو دیوگن نے انہیں مشورہ دیا کہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنا پیشاب پیو، سب فائٹرز یہی کرتے ہیں۔ کوئی تکلیف نہیں ہو گی، مگر رات کو شراب، گوشت یا تمباکو سے پرہیز کرنا،اس طرح میں نے اس پر عمل کرتے ہوئے لگاتار 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔
پاریش راول کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے،کئی صارفین پاریش کو ایسا کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔