3 لاکھ سے زائد فالورزرکھنےوالی انفلوئنسرچل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انٹرنیٹ سینسیشن اور بھارتی معروف کامیڈین میشا اگروال 25 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفلوئنسر کی دو دن بعد 25ویں سالگرہ تھی،وہ اپنی سالگرہ کا جشن منانے سے قبل ہی انتقال کرگئیں۔
میشااگروال کے اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی اچانک موت کی افسوس ناک خبر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس نے ڈیجیٹل دنیا کو افسردہ کردیا۔
میشا کے اہلِ خانہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی موت واقع ہو گئی ہے،اس پوسٹ میں میشا کے لیے محبت اور دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔میشا کے اہلِ خانہ نے موت کی وجوہات فی الحال ظاہر نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ نے سوشل میڈیا چھوڑ دیا، وجہ کیا بنی؟
یاد رہے کہ میشا اگروال کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،وہ حسِ مزاح پر مبنی منفرد کانٹینٹ کے سبب جانی جاتی تھیں۔